متحدہ عرب امارات ولی عہد حمدان بن محمد نائب وزیراعظم مقرر

وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا

وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے صاحبزادے اور ولی عہد 41 سالہ حمدان بن محمد کو نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کی گئی ہے۔ جس کا اعلان نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے کیا۔


متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا اسی طرح ولی عہد دبئی حمدان بن محمد کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔


کابینہ میں دو خاتون وزرا بھی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم سارہ امیری اور وزیر مملکت برائے انٹرپرنیورشپ عالیہ عبداللہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ ولی عہد شیخ حمدان2008 سے دبئی کے ولی عہد ہیں اور سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبولیت رکھنے والے شہزادے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

 

Load Next Story