عالمی بینک کی ٹرانسمیشن لائنوں کیلیے 120 ملین ڈالر قرضے کی پیشکش

منصوبے پرلاگت کا مجموعی تخمینہ 1 ارب 16کروڑ ڈالر ہے جس میں سے عالمی بینک پچپن کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا

منصوبے پرلاگت کا مجموعی تخمینہ 1 ارب 16کروڑ ڈالر ہے جس میں سے عالمی بینک پچپن کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کریگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سینٹرل ایشیا ساوتھ ایشیا (کاسا) کے منصوبے کے تحت عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کے لیے 120 ملین ڈالر کے قرضے کی پیشکش کی ہے۔


منصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر ہے جس میں سے عالمی بینک پچپن کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کر یگا جبکہ باقی فنڈز اسلامی ترقیاتی بینک اور دیگر ڈونرز فراہم کریں گے۔ منصوبے کے تحت جمہوریہ قرغزستان اور تاجکستان، پاکستان اور افغانستان کو 1300 میگا واٹ بجلی برآمد کریںگے۔ پاکستان میں تاجکستان کے سفارتخانے کے مطابق برآمد کی جانے والی بجلی میں سے زیادہ تر حصہ پاکستان کو برآمد کیا جائے گا جو 1000 میگا واٹ ہے جبکہ افغانستان 300 میگا واٹ بجلی درآمد کر ے گا۔
Load Next Story