امبانی کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کے چرچے
گزشتہ 7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر اختتام پذیر ہوگئی ہے
ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ اسٹارز نے پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کی دھوم مچا دی۔
گزشتہ 7 ماہ سے جاری اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بالآخر اختتام پذیر ہوگئی ہے، اس مہنگی ترین شادی میں بالی ووڈ اسٹارز سمیت کھیلوں اور مختلف شعبوں سے رکھنے والی دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
اننت اور رادھیکا کی شادی میں بالی ووڈ ستارے ایک سے بڑھ کر ایک مہنگے اور دلکش ملبوسات میں جلوہ بکھیرتے نظر آئے۔
مزید پڑھیں: امبانی کی شادی، بچن خاندان کے فیملی فوٹو شوٹ سے ایشوریا رائے غائب
عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے والی اس عالیشان شادی میں جہاں معروف شخصیات نے بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کیے تو وہیں اس شادی میں چند بھارتی اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر اقبال حسین، فراز منان اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات کا انتخاب کیا۔
بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔
عالیہ بھٹ:
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب میں عالیہ بھٹ نے پاکستان کے معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا، اداکارہ کے لباس اور اسٹائل کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا۔
سارہ علی خان:
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی اکلوتی بیٹی و اداکارہ سارہ علی خان نے اننت امبانی کی شادی کے پہلے روز 'شبھ ویواہ' پر نامور پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا تیار کردہ زیتونی رنگ والا انارکلی لباس زیب تن کیا۔
سارہ علی خان نے شادی کے دوسرے روز 'شبھ آشیرواد' کی تقریب میں بھی اقبال حسین کا انتخاب کرتے ہوئے لانگ فراک اور گولڈن لہنگا پہنا، بالی ووڈ اداکارہ سے قبل یہ جوڑا پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی پہن چکی ہیں۔
ہاردک پانڈیا:
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے کرکٹ کے میدان کی ساری رنجشیں ایک طرف رکھتے ہوئے امبانی کی شادی کے لیے بھارتی فیشن ڈیزائنرز پر پاکستانی ڈیزائنر کو ترجیح دی۔
ہاردک پانڈیا نے اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے معروف پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ ہلکے گلابی رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
اے پی ڈھلن:
کینیڈین پنجابی گلوکار اے پی ڈھلن نے بھی امبانی کی شادی کی تقریب کے لیے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ شاہکار کو ترجیح دی۔