صنم جاوید کا طویل عرصے قید کے بعد فیملی سے ملاپ تصویر سامنے آگئی

صنم جاوید شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

صنم جاوید شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی رہائی کے بعد اہل خانہ سے ملن کی تصویر سامنے آگئی۔

صنم جاوید کی گرفتاری 9 مئی 2023 کو عمل میں آئی اور طویل عرصے تک وہ ملک کی مختلف جیلوں میں قید رہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر کل ان کی رہائی عمل میں آئی اور اس وقت وہ اہل خانہ کے ساتھ اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں مقیم ہیں۔

طویل عرصے کی قید کے بعد انہیں شوہر اور بچوں کے ساتھ یک جا ہونے کا موقع ملا اور ان کی تصویر سامنے آگئی، جس میں وہ شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مسکراتی نظر آرہی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت، جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

صنم جاوید کو گوجرانوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد سے باہر لے جانے سے بھی روک دیا ہے۔
Load Next Story