سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب

اجلاس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا

(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں؛ مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف ن لیگ کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔

دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔
Load Next Story