پختونخوا حکومت کا ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی
خیبر پختونخوا حکومت نے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی ہے۔
صوبائی حکومت کے تحت پختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔