کینیا میں 42 خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

ملزم نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

ملزم نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

کینیا میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا اور پولیس ایک سیریل کلر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں کچرے کے ڈھیر سے 9 خواتین کی لاشیں ملی تھیں جنھیں بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے تفیش کے بعد 33 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔

جومیسی کھالیسیا نامی ملزم نے 2022 سے اب تک اپنی بیوی سمیت 42 خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ وہ خواتین کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد ان کے ٹکڑے کرتا اور کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا کرتا تھا۔


ملزم کے پاس سے 10 موبائل فونز اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا جب کہ اس کے گھر سے مقتول خواتین کے کپڑے بھی ملے۔

ملزم کے اعترافات کی روشنی میں پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

 
Load Next Story