امریکا میں ہیٹ ویو کے دوران ہائیکنگ کرتے ہوئے باپ اور بیٹی ہلاک

تین روز میں امریکا میں شدید گرمی کے باعث ڈی ہائیڈریشن سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

تین روز میں امریکا میں شدید گرمی کے باعث ڈی ہائیڈریشن سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

امریکا کی ریاست یوٹاہ میں شدید گرمی اور حبس کے دوران ہائیکنگ کرنے والے باپ اور بیٹی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نیشنل پارک سروس کے ترجمان نے بتایا کہ 52 سالہ شخص اور ان کی 23 سالہ بیٹی ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے جب کہ درجہ حرارت 100 ڈگری فارن ہائیٹ تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کو بھی ایک 30 سالہ خاتون سنو کینین پارک میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی اور ان کی موت کہ وجہ بھی شدید گرمی میں ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونا تھا۔


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید گرمی سے جسم میں پانی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔ شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور پانی پیتے رہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکا میں گرمی ابھی چند روز اور جاری رہے گی۔

 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }