ہسپانوی فٹبال ٹیم کیلئے شاہی استقبالیہ شہزادی لیونر اور صوفیہ توجہ کا مرکز
دونوں شہزادیوں نے ہسپانوی فٹ بال ٹیم کی شرٹس پہن کر کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا
یورو کپ 2024 کی فاتح اسپین کی فٹبال ٹیم کیلئے منگل کو میڈرڈ کے زرزویلا پیلس میں شاہی خاندان کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا جس میں شہزادی لیونر شہزادی صوفیہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف اپنی فتح کا جشن کنگ فلپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونر اور شہزادی صوفیہ کے ساتھ منایا۔
شہزادی لیونر اور شہزادی صوفیہ نے ہسپانوی فٹ بال ٹیم کی شرٹس پہن کر کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔
بادشاہ نے سرمئی رنگ کے سوٹ کے ساتھ سرخ رنگ کی ٹائی پہن رکھی تھی جبکہ ملکہ نے ان لمحات کو منانے کے لیے سرخ لباس زیب تن کیا۔
ہسپانوی شاہی خاندان اور فٹبال ٹیم اور کوچنگ اسٹاف نے زرزویلا پیلس کے باہر ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔
مزید پڑھیں: لامین یمال کی گرل فرینڈ الیکس پیڈیلا کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
یاد رہے کہ پیر کو جرمنی کے شہر برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان کھیلئے گئے یوروکپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس سے قبل اسپین 1964، 2008، 2012 میں یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔