مکہ میں عمارت میں آتشزدگی سے 5 افریقی بچے جھلس کرجاں بحق
واقعہ نواحی علاقہ الفیاہ میں پیش آیا، لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا، حکام نے تحقیقات شروع کردی
مکہ مکرمہ کے نواحی علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں 5 غیر ملکی بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے حکام نے بتایا ہے کہ نواحی علاقہ الفیاہ کی ایک عمارت میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 5 افریقی بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے، انھوں نے بتایا کہ آگ تیزی سے پھیلی کیونکہ عمارت کی تعمیر میں جو مٹیریل استعمال ہوا تھا وہ آگ جلدی پکڑ سکتا ہے، لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔