مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں بدترین ریاستی دہشتگردی جاری ہے اسپیکر قومی اسمبلی
واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بے مثال تقویٰ اور شہادت کے جذبے کا ایک بہترین نمونہ ہے، ایاز صادق
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو بد ترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بیان میں کہا کہ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بے مثال تقویٰ اور شہادت کے جذبے کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں صبر اور باطل قوتوں کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔شہدائے کربلا کےجذبہ ایثار و قربانی پر عمل پیرا ہو کر مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں نہتے اور معصوم شہریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ سے اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ پاکستان آزاد فلسطین اور کشمیر کے قیام تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔