راولپنڈی تھانہ گوجر خان کی چوکی میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق
ملزم ذیشان کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اہلخانہ کے رشوت نہ دینے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس ذرائع
تھانہ گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا ہوا تھا جس کے اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی تھی، اور رشوت نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم کو دوسرے مقدمے میں گوجرخان پولیس کے حوالے کیا جہاں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ملزم پر بےپناہ تشدد کیا گیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد ملزم ذیشان کو پولیس اہلکار مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ملزم تھانہ کینٹ راولپنڈی کا ریکارڈ یافتہ ہے، معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں،بظاہر ملزم کی نیچرل موت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ملزم کے لواحقین کا انتظار کر رہے ہیں،ان کی درخواست پر قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے، تاہم ابھی تک
جاں بحق ملزم کی فیملی نے کوئی درخواست نہیں دی۔