بلوچستان بارش کے دوران لینڈسلائیڈنگ قومی شاہراہ ٹریفک کیلیے بند

ضلع ژوب میں گزشتہ شب بارش کے باعث لینڈ سلائڈنگ ہوئی، بحالی میں 24 گھنٹے سے زائد لگ سکتے ہیں، این ایچ اے حکام

این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ راستہ بحال کرنے میں مصروف ہیں، حکام (فوٹو: فائل)

بلوچستان میں بارش کے دوران لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔



نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ ہوئی، جس کی وجہ سے ژوب دانہ سر کے قریب قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔


حکام کا کہنا ہے کہ این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ راستہ بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ راستہ بحال ہونے میں 24گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

Load Next Story