راولپنڈی میں پولیس تشدد سے مبینہ ڈاکو کی ہلاکت پر 8 اہلکار معطل

ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا

ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا

تھانہ گوجر خان کی چوکی قاضیاں میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ملزم ذیشان کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم ذیشان کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی تھی جو نہ ملنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث 8 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ملزم ذیشان ڈکیتی کے مقدمے میں گوجر خان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا۔


دوران تفتیش ملزم کی طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے میں ملوث تمام 8 اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کردی اور معاملے کی انکوائری ایس پی ہیڈکوارٹرز عمل میں لارہے ہیں۔

ایس ایچ او سول لائنز کو کلوز ٹو لائن کر کے بھی چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصوروار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story