لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش گرمی کی شدت میں کمی

محکمہ موسمیات نے 20جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

فائل فوٹو

مون سون بارش برسانے والا سسٹم پنجاب بھر میں داخل ہوگیا جس کے سبب لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات نے 20جولائی تک پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ ایم ڈی واسا غفران احمد نے فوری طور پر تمام آپریشنل اسٹاف کو نکاسی اب کے لیے فیلڈ میں رہنے کی ہدایات کر دی۔

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں، 19 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ مون سون بارشوں کا یہ اسپیل 20 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔


جہلم میں 54 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 47 ملی میٹر، حافظ آباد میں 40 ملی میٹر جبکہ شیخوپورہ میں 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔
Load Next Story