گوری خان نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا نیا آفس ڈیزائن کرلیا

شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کو ٹیم کے نئے آفس کے ڈیزائن کی ذمہ داری سونپی تھی

شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک ہیں : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اُن کی کرکٹ ٹیم 'کولکتہ نائٹ رائیڈرز' کا نیا آفس تیار کرلیا ہے۔

رواں سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ کو ٹیم کے نئے آفس کے ڈیزائن کی ذمہ داری سونپی تھی۔

گوری خان نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے کرکٹ ٹیم کا نیا آفس تیار کرلیا ہے جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں ٹیم کے کھلاڑیوں کی کرکٹ کِٹ سمیت دیگر سامان دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ، ٹیم مینیجمنٹ کی میٹنگ کے لیے تیار کیے گئے کمرے بھی دکھائے گئے۔

گوری خان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا نیا آفس مداحوں نے خوب پسند کیا۔








View this post on Instagram


A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)






واضح رہے کہ گوری خان بھارت کی معروف انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، وہ کئی ریسٹورنٹس اور مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی ڈیزائن کرچکی ہیں۔

دوسری جانب انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان، جوہی چاؤلہ اور اداکارہ کے شوہر جے مہتا ہیں۔
Load Next Story