جاوید عالم اوڈھو کراچی پولیس چیف تعینات نوٹیفکیشن جاری
قائم مقام ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا
جاوید عالم اوڈھو کو دوبارہ کراچی پولیس کا سربراہ تعینات کردیا گیا جبکہ قائم مقام ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سندھ نے خادم حسین رند کو عہدے سے ہٹا کر عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
جاوید عالم اوڈھو کو 2 جون 2022 کو کراچی پولیس تعینات کیا گیا تھا، جس کے بعد نگراں حکومت میں جاوید عالم اوڈھو کو عہدے سے ہٹا کر خادم حسین رند کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا۔
عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی حکومت آئی اور غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا اضافی چارج ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس کو دیا گیا تھا۔
حکومت سندھ نے اب جاوید عالم اوڈھو کو دوبارہ کراچی پولیس کا چیف تعینات کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔