سندھ میں آبادی میں اضافے کے اعتبار سے کراچی ڈویژن سرفہرست
صوبے کے 30 اضلاع میں ضلع شرقی نے آبادی میں اضافے کی رفتار میں تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا
سندھ کے 5 ڈویژن میں 2017 سے 2023 کے دوران آبادی میں اضافے کے اعتبار سے کراچی ڈویژن سرفہرست ہے۔
صوبے کے 30 اضلاع میں سے کراچی کے ہی ضلع شرقی نے بھی آبادی میں اضافے کی رفتارمیں تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے تحت کی جانے والی 2023 کی مردم شماری کے مطابق سندھ میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.57 ہے اور یہ شرح اسی طرح جاری رہی تو 2051 تک صوبہ سندھ کی آبادی دگنی ہوجائے گی۔
اگر صوبے کے 5 ڈویژن کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو سے سے زیادہ آبادی کراچی میں بڑھی ہے۔ 7 اضلاع پر مشتمل کراچی ڈویژن میں یہ شرح 4.10 فیصد ہے۔
حیدرآباد ڈویژن میں 1.61 فیصد، لاڑکانہ ڈویژن 2.30 فیصد، میرپورخاص ڈویژن 1.50، شہید بینظیر آباد ڈویژن 1.98 فیصد، سکھر ڈویژن کی آبادی میں 1.36 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔
اضلاع کا جائزہ لیں تو آبادی میں کراچی کا ضلع شرقی 5.45 فیصد اضافے سے سندھ کے 30 اضلاع میں سب سے آگے ہے۔
کراچی کے ضلع وسطی میں آبادی میں اضافے کی شرح 4.30 فیصد، ضلع جنوبی میں 4.71 فیصد، ضلع غربی میں 4.35 فیصد، ضلع کیماڑی میں 2.07 فیصد، ضلع کورنگی میں 3.29 فیصد اور ضلع ملیر میں 3.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔