پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی ہٹانے کیلیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس نومبر میں ہوگا

گزشتہ اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پابندی ہٹانے سے انکار کیا تھا

فوٹو: فائل

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیرلاٸنز پر پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔

یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی اجلاس 19 نومبر سے 21 نومبر کو ہوگا، کمیٹی ہر 6 ماہ بعد اجلاس میں پابندی عائد کی گٸی ایئرلائنز کا جاٸزہ لیتی ہے۔


رواں سال نومبر میں آٸندہ ہونے والے اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز اور سول ایوی ایشن کی طرف سے پیش رفت کا جاٸزہ لے گی۔

یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی سال میں دو بار اجلاس میں جاٸزہ لیتی ہے اور کمیٹی کا اگلا اجلاس 19 سے 21 نومبر کو شیڈول ہے۔ اجلاس میں پاکستانی ایئرلاٸنز کے متعلق پیش فت پر کمیٹی جاٸزہ لے گی۔

واضح رہے کہ 31 مٸی کو گزشتہ اجلاس میں یورپی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پابندی ہٹانے سے انکار کیا تھا۔ پاکستانی ایئرلاٸنز پر چار سال قبل 2020 میں مشکوک پاٸلٹس لاٸسنس اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔
Load Next Story