نائجیریا کے نوجوان نے طویل وقت تک فٹبال گیم کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
اوسائد نے گیمنگ میراتھن کے لیے اپنے آئی فون کو ٹی وی اسکرین سے جوڑا
نائجیریا کے ایک شخص نے مسلسل 75 گھنٹے تک موبائل گیم 'ڈریم لیگ سوکر 2023' کھیل کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ اوسائد اولوولے نے 2022 میں انگلش کھلاڑی ڈیوڈ وائٹ فوٹ کے قائم کردہ 50 گھنٹے تک فٹ بال گیم کھیلنے والے سب سے طویل ویڈیو گیمر کے ریکارڈ کو توڑا۔
ادارے نے بتایا کہ اوسائد اس ریکارڈ کے پہلے ہولڈر ہیں جنہوں نے ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے ڈریم لیگ سوکر کا استعمال کیا ہے کیونکہ پچھلے ہولڈرز نے فیفا یا پرو ایوولوشن ساکر کا انتخاب کیا تھا۔
اوسائد نے اپنی گیمنگ میراتھن کے لیے اپنے آئی فون کو ٹی وی اسکرین سے جوڑ دیا جس کے دوران انھیں ہر گھنٹے میں 5 منٹ کے وقفے کی اجازت دی گئی یا ان وقفوں کو جمع کرکے طویل آرام کے اوقات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
اوسائد اولوولے نے بتایا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن یہ کہنا ضروری ہے کہ یہ سب مزیدار تھا۔ یہ بہت اچھا لمحہ تھا اور میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ میں کامیاب رہا۔