جولائی تا مئی 201314 ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 6 فیصد کے اضافے سے 1262 ارب ڈالر ہوگئی
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 12ارب62کروڑ63لاکھ27ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں
پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 12ارب62کروڑ63لاکھ27ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 5.96 فیصد زیادہ ہے تاہم اشیائے خوراک کی برآمدات میں 1.41 فیصدکمی جبکہ پٹرولیم وکول گروپ کی ایکسپورٹ میں 9966.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ سال 4ارب35کروڑ 74لاکھ 21ہزار ڈالر کے مقابلے میں رواں مالی سال مئی تک اشیائے خوراک کی برآمدات 4ارب29کروڑ 59لاکھ 2 ہزار ڈالر رہیں، باسمتی چاول کی ایکسپورٹ 12.29 فیصد کے اضافے سے 67کروڑ46لاکھ 26ہزار اور دیگر اقسام کے چاول کی برآمدات 15.64 فیصدکے اضافے سے 1ارب33کروڑ 89لاکھ 55ہزار اور چاول کی مجموعی برآمدات 14.50 فیصد بڑھ کر 2ارب1کروڑ 35لاکھ81ہزار ڈالر رہیں، پھلوں کی ایکسپورٹ بھی 16.84 فیصد کے اضافے سے 41کروڑ 79لاکھ 97 ہزار ڈالر ہوگئیں۔
پی بی ایس کے مطابق ٹیکسٹائل گروپ میں خام روئی کی برآمدات 38.84 فیصد کے اضافے سے 20کروڑ37لاکھ ڈالر، کاٹن یارن کی 9.91فیصد کمی سے 1ارب85کروڑ 68لاکھ 24ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی 4.46 فیصد کے اضافے سے 2ارب 57 کروڑ 67لاکھ 65 ہزار ڈالر، نٹ ویئر11.35 فیصد کے اضافے سے 2ارب5کروڑ 24لاکھ ڈالر، بیڈ ویئر 19.99 فیصد کے اضافے سے 1ارب95کروڑ 86لاکھ 35 ہزار ڈالر، ٹاولز1.94 فیصد کمی سے 69کروڑ 98لاکھ 82ہزار ڈالر اور ریڈی میڈ گارمنٹس 7.85 فیصد کے اضافے سے 1ارب76کروڑ 89لاکھ 84 ہزار ڈالر ہوگئیں۔
پی بی ایس کے مطابق جولائی سے مئی 2014 کے دوران پٹرولیم وکول گروپ کی برآمدات 9ہزار966 فیصد کے اضافے سے 62کروڑ 78لاکھ 24ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں صرف 62 لاکھ 37ہزار ڈالر رہی تھیں۔
اس دوران قالین کی ایکسپورٹ 5 فیصد کے اضافے سے 11کروڑ 75لاکھ 53ہزار ڈالر، کھیلوں کے سامان کی 7.49 فیصد بڑھ کر 32کروڑ 46لاکھ 97 ہزار ڈالر، چمڑے کی 11 فیصد کے اضافے سے 49کروڑ 84لاکھ 40 ہزار ڈالر، چمڑے کی مصنوعات کی 11.56 فیصد بڑھ کر 56کروڑ 81لاکھ26 ہزار ڈالر، سرجیکل گڈز وآلات کی 11فیصد کے اضافے سے 30کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار ڈالر، کیمیکل و فارما مصنوعات کی 51.77 فیصد بڑھ کر 1ارب 7 کروڑ 95لاکھ ڈالر، انجینئرنگ گڈز 14 فیصد کے اضافے سے 29کروڑ 25لاکھ77ہزار ڈالر، جیولری 72 فیصد کمی سے 32کروڑ 42 لاکھ 53 ہزار ڈالر اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ 12.23 فیصد کمی سے 46کروڑ3لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔