لاہور ہائیکورٹ جسمانی ریمانڈ کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارا الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کے اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوارا الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ 22 جولائی کو سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں بارہ درخواستیں دائر کیں جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ جیل میں قید ہوں پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔ جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کی جانب سے بارہ مقدمات میں دیا گیا جسمانی ریمانڈ کلعدم قرار دے۔