حکومت میں بیٹھے آئی پی پیز مالکان عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں حافظ نعیم الرحمٰن

آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اور معاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں، امیر جماعت اسلامی

(فوٹو: فائل)

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کیے، حکمران اشرافیہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دولت باہر بھیجتی ہے۔ گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450 ارب دیے گئے۔


امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10 ارب ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اورمعاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18 روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہے، عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے اسلام آباد دھرنا میں شرکت یقینی بنائیں۔
Load Next Story