مالی سال 201415 کیلیے 11 پرائمری ڈیلرز کے ناموں کا اعلان

این آئی بی،ایچ بی ایل،این بی پی،جے ایس،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، یو بی ایل، فیصل بینک شامل

بینک الفلاح، پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی، ایم سی بی، سٹی بینک بھی پرائمری ڈیلر قرار۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2014-15کے لیے پرائمری ڈیلرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومتی تمسکات بشمول پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور مارکیٹ ٹریژری بلز کے لیے پرائمری ڈیلرز کا انتخاب کرلیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے 16مئی 2014 کو تمام بینکوں، سرمایہ کاری بینکوں ،ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوشنز اور لسٹڈ بروکریج ہائوسز سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، ان درخواستوں پر قواعد و ضوابط اور رولز کے مطابق غور کرتے ہوئے 11پرائمری ڈیلرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

منتخب کردہ ڈیلرز میں این آئی بی بینک، حبیب بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک لمیٹڈ، جے ایس بینک لمیٹڈ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی، فیصل بینک، ایم سی بی بینک، سٹی بینک این اے پاکستان آپریشنز اور بینک الفلاح شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2013-14میں این آئی بی بینک، حبیب بینک اور نیشنل بینک کارکردگی کے لحاظ سے سرفہرست پرائمری ڈیلرز قرار پائے ہیں۔
Load Next Story