لائیو شو میں محبت کا وظیفہ مانگنے پر فضا علی 18 سالہ لڑکی پر برہم
لڑکی کے والدین کو شرم سے مرجانا چاہیے، اداکارہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی لائیو شو کے دوران محبت کا وظیفہ مانگنے والی 18 سالہ لڑکی پر برس پڑیں۔
حال ہی میں فضا علی کے مارننگ شو میں اُنہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں لڑکی نے میزبان سے اپنی محبت کے بارے میں سوال کیا۔
لائیو شو میں فون کرنے والی نوجوان لڑکی نے کہا کہ میری عُمر 18 سال ہے اور میں کالج میں بارہویں جماعت کی طالبِ علم ہوں۔
لڑکی نے کہا کہ میں ایک لڑکے سے بہت محبت کرتی ہوں لیکن اُس لڑکے کو مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں، وہ مجھ سے بات تک نہیں کرتا تو آپ شو میں موجود مذہبی اسکالرز سے پوچھ کر مجھے اس مسئلے کا کوئی حل یا وظیفہ بتا دیں۔
سوال سُننے کے بعد فضا علی نے لڑکی سے کہا کہ آپ کال پر ہی موجود رہیں، پھر میزبان نے مارننگ شو میں موجود مذہبی اسکالرز سے پوچھا کہ کہ آج کل ہمارے معاشرے میں کیا ہورہا ہے؟ ان کا حل کیا ہے؟
اس پر مذہبی اسکالر نے کہا کہ بچوں کی تربیت میں والدین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے لیکن موجودہ دور میں والدین اپنے بچوں پر توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے بچے کم عمری میں ایسے کاموں کی طرف جارہے ہیں۔
مذہبی اسکالر کی بات سُننے کے بعد فضا علی نے کہا کہ اس لڑکی کو ایسا بیہودہ سوال پوچھتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ان میں غیرت نام کی کوئی چیز ہی نہیں۔
فضا علی نے کہا کہ 18 سال کی لڑکی فون کرکے ہم سے محبت کا وظیفہ مانگ رہی ہے تاکہ لڑکا بھی اُس سے محبت کرے، اس لڑکی میں شرم بالکل ختم ہوگئی ہے۔
شو کی میزبان نے مزید کہا کہ اس لڑکی کے والدین کو شرم سے مرجانا چاہیے کیونکہ اُن کی بیٹی تعلیم حاصل کرنے کی عُمر میں عاشق کے چکروں میں پڑی ہے۔