سعودی عرب میں 4 پاکستانی سمیت 10 منشیات فروشں گرفتار 33 کلو چرس برآمد

سعودی عرب میں منشیات فروشیوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن جاری ہے

سعودی عرب میں 4 پاکستانی، 5 ایتھوپیائی اور ایک سعودی شہری منشیات فروشی پر گرفتار

سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں پاکستانی اور ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں میں 4 پاکستانی، 5 ایتھوپیائی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے 33 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ادارۂ انسداد منشیات نے کریک ڈاؤن آپریشن کے بارے میں بتایا کہ ریاض میں ایک پاکستانی اور ایک ایتھوپیائی شہری کو گرفتار کرکے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح جدہ میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 کلو چرس پکڑی گئی۔


صوبے جازان میں بھی 4 ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 7 کلو چرس تحویل میں لی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی سزا موت ہے۔

چند روز قبل ہی منشیات فروشی کے الزام میں 2 پاکستانیوں کے سر قلم کیے گئے تھے جب کہ رواں برس 10 کے قریب منشیات فروشوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

 
Load Next Story