پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے حافظ نعیم
دوبارہ الیکشن سودے بازی کے لیے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ الیکشن سودے بازی کے لیے ہوں گے۔
ٹیکسوں کے نفاذ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف پشاور میں بزنس فورم کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنوں واقعے سے بداعتمادی کی فضا قائم ہوگی، امریکہ کی اندھی لڑائی میں شامل ہیں، ہمیں کہا گیا کہ ملکی معیشت کے لیے امریکہ کا ساتھ دیا گیا، ملک میں دہشت گردی بڑھی تو آپریشن پر آپریشن کیے گئے، نقصان عوام ، قوم اور فوج کا ہورہا ہے، امریکی دوستی نے بہت نقصان پہنچایا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جمہور کی رائے کو پامال کرکے فارم 47 والے مسلط کیے گئے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کی باتیں ہورہی ہیں، کیا ہمارے پاس الیکشن نتائج کی قانونی دستاویزات نہیں؟ پی ٹی آئی کو دوبارہ الیکشن کی بات نہیں کرنی چاہیے، دوبارہ الیکشن سودے بازی کے لیے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 28 سو ارب روپے کیپیسٹی چارجز کے نام پر دیے جارہے ہیں، جس کا مطلب ہے بجلی بنے گی نہیں مگر پیسے دیے جائیں گے، بجلی کو مہنگا کرنا ملک کی معیشت کو تباہ کرنا ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں، مراعات، مفت یونٹ، پٹرول ختم کرنا چاہیے، قوم کو بتایا جائے آئی پی پیز میں کیا سودے بازی کی گئی، قوم کے ساتھ ملکر آئی پی پیز کے معاہدے واپس کرنے پر مجبور کریں گے، آئی پی پیز کا حساب دینا ہوگا۔