انگلی کے ناخن کا مخصوص نشان جلدی کینسر کی علامت
ماہرین طب نے باقاعدہ طور پر ناخن کے نیچے بننے والی لکیر کے اوپر تحقیق کی
انسانی ذہن میں جب بھی جلد کے کینسر کے بارے میں سوچ ابھرتی ہے، تو عمومی طور پر سب سے پہلے ہمارا دھیان سر سے پاؤں تک تلوں کی جانچ پر جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے ناخن بھی میلانوما (جلدی کینسر کی ایک غیرمعمولی قسم) کی اہم علامات کو ظاہر کر سکتے ہیں۔
امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی (اے ڈی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک امریکی میں جلدی کینسر پیدا ہو سکتا ہے، لہذا اس صورت حال میں کسی بھی چھوٹی سے چھوٹی ایسی تبدیلی کو جاننا نہایت ضروری ہے، جو انتباہی علامت ہو سکتی ہے۔
امریکی محققین کے مطابق بعض اوقات لوگ انگلی یا پاؤں کے ناخن کے نیچے پڑنے والے نشان کو کوئی چوٹ، موروثی نشانی یا کیلشیم کی کمی بتا کر خود کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں، اگرچہ ایسا ممکن بھی ہے لیکن جب یہ سیاہ لکیر غیرمتوازن یا متناسب ہو، بے قاعدہ شکل کی ہو، مختلف رنگ جیسے براؤن، سیاہ، سفید، سرخ یا نیلے رنگ کی ہو، 6 ملی میٹر یا اس سے زیادہ کا قطر رکھتی ہو یا اس کا سائز ابھرتا ہوا محسوس ہو تو پھر اس کی اچھی جانچ پڑتال نہایت ضروری ہے کیوں کہ یہ سیاہ لکیر ممکنہ طور پر میلانوما کی علامت ہو سکتی ہے۔ میلانوما جلد کا کینسر ہے، جو ناخن کے نیچے ہوتا ہے۔
جرنل آف دی امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی کے مطابق، یہ میلانوما والے 0.7 سے 3.5 فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ اگرچہ میلانوما جلد کے کینسر کی ایک غیر معمولی قسم ہے، لیکن اس کے بتانے والے نشان کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ ماہرین طب نے باقاعدہ طور پر ناخن کے نیچے بننے والی لکیر کے اوپر تحقیق کی، جس سے پتہ چلا کہ یہ میلانوما ہی ہے۔ تاہم دوسری طرف طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناخن کے نیچے دکھنے والی سیاہ لکیر ہی صرف میلانوما کی پہچان نہیں بلکہ ناخن کے اردگرد کی جلد کا سیاہ ہونا، اس جگہ سے خون، پیپ کا نکلنا یا پھر ناخن کا درمیان سے ٹوٹنا بھی میلانوما کی علامات ہو سکتی ہیں۔
امریکن سکن کینسر فاؤنڈیشن کے مطابق میلانوما کا ابتدائی پتہ لگنے پر تقریباً ہمیشہ ہی قابل علاج ہوتا ہے، لیکن اگر اسے نظرانداز کر دیا جائے یا ہلکا لیا جائے تو یہ جسم کے دیگر حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے، جہاں یہ ممکنہ طور پر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
اگرچہ میلانوما جلد کے کینسر کی سب سے عام قسم نہیں، لیکن یہ سب سے زیادہ اموات کا سبب بنتا ہے۔ دوسرے جلد کے کینسر کی طرح میلانوما کی جلد تشخیص بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کو اپنے ناخن کے نیچے سیاہ نشان یا کوئی اور مشتبہ علامات نظر آئیں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے ملیں۔ آپ کا ڈاکٹر یا ڈرمیٹولوجسٹ اس بات کا تعین کرنے کے لیے بائیوپسی کر سکتا ہے کہ آیا بے قاعدہ نشوونما یا رنگت والا حصہ جلد کے کینسر کی علامت ہے؟ لہذا اپنے ناخنوں کو سیاہ نشانات کے لیے چیک کرنے کے علاوہ، آپ کو اپنی جلد کا خود بھی معائنہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے بے قاعدہ تلوں کی جانچ ہو سکے۔ اپنے ڈرمیٹولوجسٹ سے ملیں اگر آپ کو کوئی ایسا تل نظر آتا ہے جو میلانوما کی علامت بن سکتا ہے تو فوری طور پر اس کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔