ودیا بالن کو’’مودی‘‘ بننا مہنگا پڑ گیا ہنگاموں کی اطلاع پر ٹی اسٹال کا دورہ منسوخ
’’بوبی جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم پر شہر گجرات میں وزیراعظم کے آبائی علاقہ ودودرا کے ٹی اسٹالوں کا دورہ کرنے والی تھی
اداکارہ ودیا بالن جو کہ ان دنوں اپنی نئی فلم ''بوبی جا سو س'' کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
انھیں گزشتہ روز اپنی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے شہر گجرات میں وزیراعظم کے ہی حلیے میں مختلف ٹی اسٹال کا دورہ کرنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اطلاع ملی کہ گجرات کے عوام اداکارہ کے خلاف سخت غصے میں ہیں اور احتجاج کرنے والے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنی نئی فلم ''بوبی جاسوس '' کی تشہیری مہم کے دوران ودیا بالن گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کے شہر گجرات میں تھیں ۔
جہاں انھوں نے نریندر مودی کے حلیے میں ایک ٹی اسٹال کا دورہ کرنا تھا مگر سننے میں آیا ہے کہ آخری وقت میں اس دورے کو ختم کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ودیا بالن گجرات کے علاقہ ودودرا کے کئی ٹی اسٹال کا دورہ کرنے والی تھیں لیکن عوام کی طرف سے اداکارہ کے خلاف احتجاج کی اطلاع ملنے پر ودیا کو یہ دورہ ترک کرنا پڑا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی طرح کا نظر آنے کے لیے ان جیسا لباس پہنے تیار ہو رہی تھی کہ اس دوران گجرات کے ودودرا علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور حکام نے اس علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا جہاں پر ودیا بالن نریندر مودی کے روپ میں مختلف ٹی اسٹال کا دورہ کرنے والی تھیں۔
اس صورتحال کے بعد ودیا بالن کو انتہائی آخری لمحات میں مختلف ٹی اسٹال پر اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ اس صورتحال پر جب فلم کی ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ''ہاں: ودودرا کے علاقہ میں بہت بڑا ہنگامہ ہونے والا تھا اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا کہ ہم ودیا بالن کے ٹی اسٹالوں پر دورے کو منسوخ کردیتے''۔ دریں اثنا ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ ان کی اگلی فلم ''ہما ری ادھوری کہانی '' ہوگی جس کو مہیش بھٹ بنا نے جا ر ہے ہیں۔ اس فلم کی شو ٹنگ ستمبر میں شروع کی جا ئے گی جب کہ اس فلم کے ڈائرکٹر موہت سوری ہو نگے۔ عمران ہا شمی اور راج کمار راؤ اس فلم میں اہم کردار نبھائیں گے۔