کام یابی کی چابی ۔۔۔ مستقل مزاجی
مستقل مزاج انسان اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں دیرپا اور پائے دار کام یابی حاصل کرتا ہے
کام یابی ایک سائنسی عمل ہے جو مختلف عادات، صلاحیتوں اور خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ کسی بھی انسان کو کام یاب ہونے کے لیے ان تمام عوامل پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے، جس طرح ایک بہترین اور لذیذ پکوان پکانے کے لیے مختلف اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، اور ہر جزو ڈش کو مزے دار بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ اس مضمون میں ہم کام یابی حاصل کرنے کے مختلف عوامل میں سے ایک اہم جزو مستقل مزاجی کے بارے میں بات کریں گے۔ مستقل مزاجی کیسے ہماری کام یابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کیسے کام یاب اور ناکام انسانوں کے درمیان فرق پیدا کرتی ہے۔ اور کیسے مستقل مزاجی کی عادت کو اپنا کر ہم اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کام یابی حاصل کر سکتے ہیں۔
بنیادی طور پر ہم پاکستانی ابتدا میں کام یابی کے لیے بہت پُرجوش اور متحرک ہوتے ہیں، لیکن ہم مستقل مزاج نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے حقیقی اور دیرپا کام یابی حاصل نہیں کرپاتے۔ مجھ سے ٹریننگ سیشن، ورکشاپس، سیمینارز اور مختلف اداروں کے دوروں میں یہ سوال اکثر کیا جاتا ہے کہ ہم کیسے خود کو مستقل مزاج بنائیں؟ یاد رکھیں، مستقل مزاجی کوئی قدرتی صلاحیت نہیں بلکہ یہ ایک عملی مہارت ہے جو سیکھی جا سکتی ہے۔
مستقل مزاجی کی ریاضت اور مشق ہمیں پروفیشنل بنا دیتی ہے، جس طرح ایک تن ساز کے مسلسل ایکسرسائز کرنے سے، اس کے جسم کے مسلز طاقت ور ہوجاتے ہیں، اسی طرح کسی بھی کام کو مستقل مزاجی سے کرنے سے ہمارے ذہن کے مسلز تیار ہوجاتے ہیں اور شروع میں مشکل لگنے والا کام آہستہ آہستہ ہمیں آسان اور دل چسپ لگنے لگتا ہے۔ یہ مستقل مزاجی کا ہی کمال ہے کہ دُنیا بھر میں چیمپیئن ایتھلیٹس اور بزنس پرسن کام یابی کی منزل حاصل کر سکے ہیں۔ نفسیات اور جدید ریسرچ نے یہ ثابت کیا ہے کہ مستقل مزاجی انسان کی کام یابی کا اہم محرک ہے، کیوںکہ آج ماہر اور مستند نظر آنے والے لوگ ابتدا میں ماہر نہیں تھے، بلکہ وہ مسلسل اور مستقل مزاجی کی بدولت اپنی منزل اور اس مقام تک پہنچے ہیں۔
مستقل مزاجی کے ہماری زندگی پر منفرد اور مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں:
مستقل مزاجی اعتماد کو بحال کرتی ہے
کام یابی کے لیے مختلف صلاحیتوں میں ایک بنیادی اور اہم صلاحیت خوداعتمادی ہے، جو مستقل مزاجی کے ساتھ آتی ہے۔ جب آپ کوئی بھی کام مسلسل اور مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے ہیں تو آپ اس کام میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ خود کو کام یاب محسوس کرتے ہیں جو کام یابی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس لیے اگر آپ خوداعتمادی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے کام کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے رہیں۔ آپ کی ذات میں خوداعتمادی خود ہی سامنے آجائے گی۔
مستقل مزاجی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہے
وقت کے ساتھ آپ کے کام میں نکھار اور بہتری آجاتی ہے۔ یاد رکھیں کوئی بھی انسان آغازمیں کسی بھی کام میں ایکسپرٹ نہیں ہوتا لیکن یہ وقت کے ساتھ ساتھ مشقاور مسلسل ایک کام کو سرانجام دینے سے وہ اس کام میں مہارت حاصل کر لیتا ہے اور اس کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ اگر آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار لانا چاہتے ہیں تو مستقل مزاجی کو اپنائیں۔ میں جب اپنی ہی تحریروں کو پانچ سے سات سال پہلے دیکھتا ہوں تو مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ مسلسل اور مستقل مزاجی کے ساتھ لکھنے سے میری تحریروں میں نکھار آیا ہے۔ دُنیا کے کسی بھی شعبے کے ماہرین اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کام کو مستقل مزاجی کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے۔
مستقل مزاجی انسان کو کامیابی کی عادی بنادیتی ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ ناکام اور کام یاب لوگوں میں ایک بنیادی فرق کیا ہے؟ کام یاب اور ناکام لوگوں میں مستقل مزاجی کا فرق ہے۔ کام یاب لوگ مستقل مزاج ہوتے ہیں اور مستقل مزاج لوگ ہی کام یاب ہوتے ہیں۔ مستقلمزاجی آپ کے اندر کام یابی کی عادت کو پروان چڑھاتی ہے اور آپ کی عادتیں آپ کو کام یابی کی جانب گام زن کرتی ہیں۔
مستقل مزاجی ناکامی سے آزادی دلواتی ہے
مستقل مزاجی ہمارے اندر سے ناکامی کے خوف کو باہر نکالتی ہے اور ہمیں اپنے اندرونی خدشات اور وسوسوں پر قابو پانے کی قوت دیتی ہے۔ مستقل مزاج انسان ناکامی کے خوف سے آزاد ہوجاتا ہے، کیوںکہ اسے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مسلسل اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے کام کو سرانجام دے گا تو وہ آخرکار ضرور کام یاب ہو جائے گا۔ اگر آپ بھی مستقل مزاجی کی عادت اپناتے ہیں تو ناکامی کا خوف آپ کے دل ودماغ سے نکل جاتا ہے۔
مستقل مزاج انسان وقت کا بہترین استعمال کرتا ہے
کام یاب اور ناکام لوگوں کے درمیان ایک اور اہم اور بنیادی فرق وقت کا بہترین استعمال ہے۔ مستقل مزاج لوگ اپنے وقت کا بہترین استعمال کرتے ہیں اور صحیح اور مناسب وقت کا انتظار کیے بغیر اپنے کام کو مسلسل کرتے رہتے ہیں اور ایک لمحہ ایسا آجاتا ہے کہ ان کے کام میں وہ نکھار اور حسن پیدا ہوجاتا ہے کہ وہ کام یابی کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کشش رکھتا ہے۔
مستقل مزاجی مشکل کاموں کو آسان بناتی ہے
مستقل مزاجی کی سب سے اہم اور خوب صورت بات یہ ہے کہ ہر مشکل نظر آنے والے کام کو آسان بنانے میں انسان کی مدد کرتی ہے۔ یہ سچ اور حقیقت ہے کہ ابتدا میں مشکلاور ناممکن نظر آنے والے کام مستقل مزاجی کی بدولت آسان ہوجاتے ہیں، کیوںکہ انسان جب مستقل مزاجی کے ساتھ کوئی کام کرتا ہے تو اس کا ذہن اسے اس کام کے لیے بہترین طور پر تیار کرتا ہے۔ آپ اپنی زندگی کے مشاہدے سے اس بات کا تجربہ کر سکتے ہیں کہ کوئی بھی ایسا کام جسے آپ نے شروع میں کرنے کی کوشش کی اور مشکل ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا اور اگر آپ نے وہی کام مستقل مزاجی اور مسلسل کرنے کی کوشش کی تو وہ کام وقت کے ساتھ آپ کے لیے سہل ہوجاتا ہے۔
مستقل مزاجی انسان کی پہچان بناتی ہے
یاد رکھیں آج کے دور میں انسان کی سب سے بڑی کام یابی اس کی شناخت ہے، جسے پرسنل برینڈنگ کہا جاتا ہے۔ مستقل مزاج انسان کی سب سے بڑی پہچان اور خوبی اس کی مستقل مزاجی ہوتی ہے، جو دوسرے لوگوں کو اس کی جانب متوجہ کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کوئی بھی کام مستقل مزاجی کے ساتھ کرتے رہتے ہیں تو وہ کام آپ کی پہچان بن جاتا ہے اور آپ کی پہچان، آپ کی کام یابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مستقل مزاجی کیسے حاصل کریں؟
٭ اپنی ذات کی تلاش، فطرت کی پہچان اور پروفیشن کی بھرپور سمجھ بوجھ حاصل کریں، کیوںکہ مستقل مزاجی کے بغیر، ٹیلنٹ لنگڑا ہے، جو زیادہ دُور اور دیر تک، نہیں چل سکتا۔ اس لیے اگر آپ، دیرپا اور پائے دار ترقی کے خواہاں ہیں...! تو جو بھی صلاحیتیں، آپ کے پاساس وقت موجود ہیں، وہ کام یابی کے لیے کافی ہیں۔ آپ بس مستقل مزاج ہوجائیں، کام یابی آپ کا مقدر بن جائے گی۔
٭ اپنی حوصلہ افزائی اور راہ نمائی کے محرکات اور ذرائع تلاش ذرائع کریں:
ہمیں خود کو متحرک، منظم اور مستقل مزاج بنانے کیلیے، مسلسل ہمت، حوصلہ افزائی اور راہ نمائی کی ضرورت درپیش رہتی ہے۔ اکثر ہم ان محرکات کی تلاش اُن ذرائع سے کرتے ہیں، جو ہمارے اپنے نہیں ہوتے ہیں...!
اس لیے خود کو زندہ دل، پُرجوش، رُوح پرور اور جواں ہمت رکھنے کی لیے اپنے کنواں کھودیں اور ہمیشہ کے لیے سیراب ہوتے رہیں۔ اگر آپ صرف مستقل مزاج ہوجائیں، تو کام یابی یقینی ہوجاتی ہے۔
٭ مستقل مزاجی کی عادت کی مہارت حاصل کریں:
یاد رکھیں، موٹیویشن ایک پین کلر ہے، جو وقتی طور پر آپ کو متحرک کرتی ہے، اگر آپ کے خواب بڑے ہیں، اور وسائل محدود ہیں، تو پھر آپ کو موٹیویشن کی ہرگز ضرورت نہیں ہے....!کیوںکہ ایک دفعہ آپ کو موٹیویشن کی لت لگ گئی، تو پھر آپ کو باربار موٹیویشن کے انجیکشن کی ضرورت پڑے گی، جو اب کافی مہنگا ہوچکا ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت مزید بڑھے گی۔ میرا ذاتی مشاہدہ اور تجربہ ہے کہ ہمارے جیسے پس منظر کے حامل افراد کو موٹیویشن سے زیادہ مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، اور آپ کچھ بڑا کرنا چاہتے ہیں، تو صرف مستقل مزاج ہوجائیں، یہ خوبی تمام خوبیوں کی ملکہ ہے۔ مستقل مزاجی کام یابی کی ضمانت ہے اگر یقین نہیں آتا تو دُنیا کے کام یاب لوگوں کی فہرست دیکھ لیں، 30، 40 سال پہلے اُنہیں کوئی جانتا نہیں تھا۔ آپ بھی دیرپا اور قابل ذکر کام یابی حاصل کرنا چاہتیہیں تو صرف مستقل مزاجی کی عادت اپنالیں۔
''ناکام لوگ اپنے کام پر نہیں بلکہ دوسروں کی کام یابی پر نظر رکھتے ہیں، جب کہ انہیں کام یاب ہونے والے کی محنت کبھی دکھائی نہیں دیتی...! اگر آپ کو بھی دوسروں کی کام یابی دیکھ کر اپنے ناکام ہونے کا احساس ہوتا ہے تو پھر بس اپنے ناکام ہونے اور دوسروں کے کام یاب ہونے پر نظر رکھنے کے بجائیاپنے کام پر نظر رکھیں۔'' 'یاد رکھیں قدرت ہر کسی کو اُس کے وقت، محنت، وقار اور معیار کے مطابق عطا کرتی ہے...! ٹک ٹاک، شارٹس اور Reel کے دُور میں، دوسروں کی کام یابی اور ترقی کو دیکھ کرحسد کرنے کے بجائے قدر کرنے کی، خوبی اپنائیں۔ اپنے رب، محنت اور صلاحیتوں پر یقین رکھیں...!