حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر سیاست چمکا رہی ہے بیرسٹر سیف

عطا تارڑ  غیر ذمے دارانہ بیانات کے ذریعے جعلی حکومت کو حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کو شش کررہے ہیں، مشیر اطلاعات

(فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکا رہی ہے۔


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وتیرہ رہا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں۔ انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ن ہی کا شیوا ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: جرمنی واقعہ؛ سیاسی عناصر ملوث ہوئے تو عمران خان انہیں نہیں بچا سکیں گے، حکومت


بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہراگلنا واضح ثبوت ہے۔ جعلی فارم 47 حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکارہی ہے جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ سکیورٹی جیسے اہم معاملات سیاست کے نذر کرنا مسلم لیگ ن کا پرانا وتیرہ ہے۔ جعلی حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے۔ اس قسم کے غیر ذمے دارانہ بیانات سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو عوام کے دِلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عطا تارڑ غیر ذمے دارانہ بیانات کے ذریعے جعلی حکومت کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کو شش کررہے ہیں۔ جعلی حکومت کے وزرا بداحواسی میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

Load Next Story