پولیس شہدا کے ورثا کو 66 کروڑ روپے کی امداد دی گئی

شہدا کے اہل خانہ کے لیے 600 فلیٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے،آئی جی سندھ

شہدا کے اہل خانہ کے لیے 600 فلیٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے،آئی جی سندھ، فوٹو: فائل

FAISALABAD:
مالی سال 2013-14کے دوران پولیس شہدا کے قانونی ورثا کو66کروڑ روپے سے زائد مالی امداد دی گئی۔


شہدا کے اہل خانہ کے لیے 600 فلیٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے ،یہ بات آئی جی سندھ کو پیش کردہ رپورٹ میں بتائی گئی،آئی جی سندھ اقبال محمود کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2013-14 کے دوران 327 پولیس افسران و اہلکاروں کے شہدا کے ورثا کو 64 کروڑ 57 لاکھ روپے مالی امداد جبکہ 151 زخمیوں کے علاج معالجے پر 2 کروڑ 8 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ،علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے شہدا کے ورثاکے لیے مختص کی جانے والی 300 ایکڑ زمین کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انھیں بتایا گیا کہ زمین کا منصوبہ 1990 سے شہید ہونے والے افسران و اہلکاروں کے ورثا میں پلاٹ تقسیم کیے جائیں گے،اس موقع پر آئی جی نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ، دریں اثنا آئی جی سندھ نے600 فلیٹ کی تعمیر کے لیے منتخب کیے جانے والے 6 مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا جس میں بالخصوص گارڈن ہیڈ کوارٹر ، رسالہ پولیس لائن ، نگینہ پولیس لائن ، قیوم آباد بیس ایس آر پی و دیگر شامل ہیں،آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ منتخب کی جانے والی ہر سائٹ پر 100 فلیٹ تعمیر کیے جائیں گے جو شادی شدہ پولیس اہلکاروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔
Load Next Story