نیب کی سرکاری افسران کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست
نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل چٹھہ سمیت دیگر کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا تھا
نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو( نیب) نے سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔
احتساب عدالت لاہور میں نیب کی جانب سے سرکاری افسروں کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاَز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کے لیے چئیرمین نیب کو درخواست دی۔ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں اس لیے ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا۔
نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے۔ نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔