انفلوئینسر نے راہ چلتے بےگھر خاتون کو گھر گفٹ کردیا
ایساہیہ خاتون کو گاڑی کی طرف بلاتے ہیں اور ایک بیگ نما تحفہ کھولنے کو کہتے ہیں
امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک انفلوئینسر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے کیونکہ اس نے ایک بے گھر گریب خاتون کو ایک گھر گفٹ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غریب خاتون دس سال سے سڑکوں پر رہ رہی تھیں اور جب انہیں انفلوئینسر کی جانب سے گھر دیا گیا تو وہ حیران رہ گئیں اور خوشی سے رو پڑیں۔
انفلوئینسر کا نام ایساہیہ گرازا ہے جنوہں نے انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی۔ کلپ میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر خاتون کو سلام کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہ خوش دلی سے جواب دیتی ہے اور بعد میں ایساہیہ خاتون کو گاڑی کی طرف بلاتے ہیں اور ایک بیگ نما تحفہ کھولنے کو کہتے ہیں۔
خاتون بیگ کھولتی ہیں اور ایک چابی دیکھتی ہیں۔ ایساہیہ خاتون کو بتاتے ہیں کہ میں نے آپ کے لیے ایک اپارٹمنٹ لیا ہے جس پر خاتون کو یقین نہیں آتا اور وہ رو پڑتی ہیں۔ کلپ میں مزید دکھایا گیا ہے کہ خاتون کو ان کے نئے گھر میں لے جایا جاتا ہے جس میں ایک ٹیلی ویژن، ایک بستر اور مزید سہولیات ہیں۔