پنجاب اسمبلی کا مرکزی داخلی راستہ بند پولیس کے اپوزیشن سے مذاکرات جاری
اپوزیشن اراکین کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی سجانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے
پنجاب اسمبلی کا مرکزی داخلی راستہ بند ہونے پر پولیس کے اپوزیشن اراکین سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ پولیس افسران کے حکم پر پولیس کی گاڑیاں عوامی اسمبلی کی جگہ سے ہٹا لی گئی ہیں۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن اپوزیشن اراکین کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی سجانے کا منصوبہ بنایا گیا۔
پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی کے تمام داخلی راستوں پر تعینات کی گئی جبکہ قیدیوں والی وین بھی پنجاب اسمبلی کے باہر موجود ہے۔
عوامی اسمبلی کے لیے کرسیاں لگانے اور قالین وغیرہ بچھانے کی اجازت نہیں دی گئی، کرسیاں و پنکھے وغیرہ سمیت سارا سامان لوڈر رکشوں پر پنجاب اسمبلی کے باہر موجود ہے۔
اپوزیشن اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے مرکزی داخلی راستے پر جمع ہیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاحال شروع نہ ہو سکا جبکہ ارکان اسمبلی کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جا رہی ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جناب سے اجلاس کے لیے 3 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔