ریٹلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق اسکیم کی منظوری

اسکیم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں جاری کردیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریٹلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے متعلق ٹیکس اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔


وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق اسکیم کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا اور اسکیم کے نفاذ کا نوٹیفکیشن اگلے چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں سے مشاورت کے بعد اسکیم کو حتمی شکل دے کر وزیر خزانہ سے منظوری لی گئی ہے۔اسکیم کے تحت ریٹیلر کے ٹیکس کا تعین دکان کے کرایے۔سرمایہ کی بنیاد پر ہوگا اور کم سے کم ٹیکس 1200 روپے سالانہ ہوگا۔
Load Next Story