ویمنز ایشیاکپ پاکستان کا یو اے ای سے مقابلہ آج ہوگا
گل فیروزہ کو سپورٹ کیا کیونکہ وہ پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کررہی تھیں
ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کا یو اے ای سے مقابلہ آج (منگل) کو ہوگا۔
ٹیم تیسرے گروپ میچ میں کامیابی کے لیے پْراعتماد ہے۔ نیپال کیخلاف عمدہ بیٹنگ کرنے والی گل فیروزہ نے کہا کہ میں نے ہر گیند کا میرٹ پر سامنا کیا ، مثبت اور جارحانہ حکمت عملی سے بیٹنگ کی۔
ساتھی اوپنر منیبہ علی نے کہا کہ ہم سنچری شراکت سے بہت لطف اندوز ہوئیں، میں نے گل فیروزہ کو سپورٹ کیا کیونکہ وہ پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کررہی تھیں، انھوں نے مزید کہا کہ یو اے ای سے میچ بہت اہم ہے ، ہم اچھی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھنے کے لیے پْراعتماد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
واضح رہے کہ نیپال کیخلاف گل فیروزہ اور منیبہ علی نے 105 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ یاد رہے کہ منگل کو دوسرے میچ میں بھارت اور نیپال کا سامنا ہوگا۔