برطانیہ کا متعدد خلائی پروجیکٹس کیلئے 43 ملین ڈالرز فنڈنگ کا اعلان
برطانیہ کی متعدد یونیورسٹیاں بھی ان منصوبوں کا حصہ ہیں
برطانوی اسپیس ایجنسی نے نیشنل اسپیس انوویشن پروگرام کے ایک حصے کے طور پر خلائی منصوبوں کے لیے 33 ملین پاؤنڈز ($43 ملین) فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فنڈز کو متعدد پہلے سے شروع کیے گئے اور نئے پروجیکٹس کے لیے تقسیم کیا جائے گا۔ دو منصوبوں میں سے ایک شیٹ لینڈ میں SaxaVord اسپیس پورٹ ہے جس میں ایک راکٹ کی عمودی لانچنگ شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کی قیادت یو کے HyImpulse کر رہا ہے جبکہ دوسرا پروجیکٹ ایک تھرمل انفراریڈ ارتھ آبزرویشن آلہ ہے جس کی قیادت سپر شارپ اسپیس سسٹمز کر رہے ہیں۔
دیگر پروجیکٹس میں رولز رائس آبدوزیں، اسپائر گلوبل اور اوربٹ فیب بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کی متعدد یونیورسٹیاں بھی ان منصوبوں کا حصہ ہیں جن میں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن، یونیورسٹی آف لیسٹر، اور یونیورسٹی آف کیمبرج شامل ہیں۔
بہت سے منصوبے مدار میں موجود ٹیکنالوجی جیسے خلائی روبوٹکس کے مظاہرے اور ای او پے لوڈز سے متعلقہ ہیں۔