مریخ کے مصنوعی ماحل میں رہنے کیلئے ناسا نے نئی ٹیم کا انتخاب کرلیا

4 افراد پر مشتمل ٹیم 9 اگست کو مریخ کےجیسے مصنوعی ماحول میں جائے گی

[فائل-فوٹو]

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے مریخ کے مصنوعی مشن میں حصہ لینے کے لیے تیسری بار رضاکار ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ناسا زمین پر مریخ کے مصنوعی ماحول میں وقتاً فوقتاً رضاکار ٹیم کو شامل کرتی ہے جس کا مقصد اصل میں مریخ پر انسان کے ردعمل کو بہتر طور پر سمجھنا ہوتا ہے۔


ایرن اینڈرسن، سرگی آئیکیموف، برینڈن کینٹ اور سارہ الزبتھ میک کینڈلیس نامی رضاکار 9 اگست کو ہیوسٹن میں جانسن اسپیس سینٹر میں ناسا کے ہیومن ایکسپلوریشن ریسرچ اینالاگ کے اندر مریخ کی طرز پر بنائے گئے مصنوعی ماحول کچھ عرصہ رہیں گے۔

چار افراد پر مشتمل یہ عملہ 45 دن تک 650 مربع فٹ خطے کے اندر رہے گا اور 23 ستمبر کو باہر نکلے گا۔ جیسن اسٹیگس اور اینڈرسن وائلڈر متبادل عملے کے ارکان کے طور پر کام کریں گے۔
Load Next Story