منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور بن چکے ہیں شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے افسران کا اہم اجلاس ہوا
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں منشیات کے خلاف فیصلہ کُن کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے افسران کا اہم اجلاس کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول ونگ عثمان غنی صدیقی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صوبے بھر میں منشیات کے خلاف آپریشنز اور جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میم نے نارکوٹکس کنٹرول ونگ افسران کو منشیات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت اور فیصلہ کُن کارروائیوں کی ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور بن چکے ہیں، ان کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔ شہروں خواہ دیہی علاقوں میں منشیات کے سپلائی اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے، جو بات تشویشناک ہے۔ منشیات کے خلاف ہر چھوٹے بڑے شہر میں سخت اور موثر کارروائیاں کی جائیں، پولیس بھی ایکسائز ٹیموں کی معاونت کے لئے ہر وقت تیار رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف حکومت سندھ کی پالیسی زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے، منشیات فروشی میں ملوث کسی بھی مجرم کے ساتھ کوئی بھی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ مقدمات کی پراسیکیوشن کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ منشیات فروش اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکیں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کیا جائے، حکومت سندھ منشیات کے خلاف بہتر سے بہتر نتائج چاہتی ہے۔