تمام غیر ملکی اور مقامی جنگجوؤں کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا وزیراعظم
دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اورریاست قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ قائم کرے گی، نوازشریف
SRINAGAR:
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران تمام غیر ملکی اور مقامی جنگجوؤں کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریاست قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ قائم کرے گی، شمالی وزیرستان سے تمام غیر ملکی اور مقامی جنگجووں کا بلا امتیاز خاتمہ کیا جائے گا، دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کے لئے مسلح افواج کی طرف سے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب انتہائی سوچ بچار کے بعد شروع کیا گیاہے، کامیاب آپریشن کے بعد قبائلی علاقوں کی ترقی کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔