کراچی میں قتل خاتون اور بچی کا نادرا میں ریکارڈ نہ ملا

قتل کی جانے والی خاتون کا افغان شہریوں کے ڈیٹا میں بھی ریکارڈ نہیں ملا

قتل کی جانے والی خاتون کا افغان شہریوں کے ڈیٹا میں بھی ریکارڈ نہیں ملا

کورنگی کاز وے ملیر ندی کچرا ڈمپنگ اسٹیشن سے دو روز قبل ملنے والی خاتون اور بچی کی لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔

قتل کی جانے والی خاتون کا بائیومیٹرک اور افغان شہریوں کے ڈیٹا میں بھی ریکارڈ نہیں ملا۔ خاتون اور بچی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے کازوے ملیر ندی کچرا ڈمپنگ اسٹیشن بلوچ ندی کے قریب سے 23 جولائی کی صبح تقریباً 7 بجے ملنے والی 35 سالہ خاتون اور 5 سالہ بچی کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔


کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے تھانے کے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر عمر حیات کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت ایف آئی آر نمبر 929/24 درج کر لی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کا فنگر پرنٹس کے ذریعے بائیو میٹرک بھی کیا گیا تاہم ان کا نادرا میں ریکارڈ نہیں آرہا ، اور افغان شہریوں کے ڈیٹا میں بھی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

ایف آئی آر میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر تسنیم ملک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے درج کیا گیا ہے کہ 4 سے 5 سالہ مقتولہ بچی کی موت سرپر تیز دھار یا کسی کند آلے سے ضرب مارنے سے ہوئی۔ بچی کے ہاتھوں اور بازوؤں کے جوڑوں پر تیز دھار آلے کے زخم تھے۔

اسی طرح مقتولہ خاتون کے سر پر سامنے کی جانب تیز دھار یا کند آلے کے زخم تھے ، مقتولہ خاتون کی گردن ، ہاتھوں اور بازوئوں کے جوڑوں پر تیز دھار آلے کے زخم تھے ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد شاہراہ فیصل ، ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب چھیپا سردخانے میں امانتاً رکھوادیا گیا ۔
Load Next Story