سانحہ ماڈل ٹاؤن کا تحقیقاتی ٹریبونل ہائی کورٹ میں چیلنج

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پرمشتمل ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے، درخواست گزار کا موقف

17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکن جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے فوٹو؛ ایکسپریس

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے قائم تحقیقاتی ٹریبونل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔


درخواست گزار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سب انسپکٹرکی رپورٹ کو ٹریبونل کی رپورٹ پرفوقیت حاصل ہوتی ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پرمشتمل ٹریبونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔ اس لئے سانحہ ماڈل تاؤن کی تحقیقیات کے لئے تشکیل دیا جانے والا تحقیقاتی ٹریبول ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے 12 کارکن جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب ہائی کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جوڈیشل ٹریبونل قائم کیا ہے۔
Load Next Story