کتے انسانوں میں تناؤ کو ’سونگھ‘ سکتے ہیں ماہرین

تناؤ محسوس ہونے کیلئے کتے کا پالتو ہونا ضروری نہیں، ماہرین

[فائل-فوٹو]

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کتے یہ سونگھ سکتے ہیں کہ آیا انسان تناؤ کا شکار ہے یا پرسکون ہے۔

برطانوی محققین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ تناؤ کی بو سونگھنے کے لیے کتے کو کسی مخصوص فرد کا پالتو جانور بننے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔


مطالعے کی مصنفہ ڈاکٹر نکولا رونی نے کہا کہ کتے کے مالکان جانتے ہیں کہ ان کے پالتو جانور ان کے جذبات سے کتنی مطابقت رکھتے ہیں۔

انگلینڈ کے برسٹل ویٹرنری اسکول میں جنگلی حیات اور تحفظ کی سینئر لیکچرر، ڈاکٹر نکولا رونی نے کہا کہ تاہم یہاں ہم یہ ظاہر کررہے ہیں کہ تناؤ کے شکار اجنبی انسان کی بو بھی کتے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

محققین کی ٹیم نے بتایا کہ تحقیق میں طویل عرصے سے بو یا مہک کی طرف اشارہ پایا جاتا گیا ہے تاہم اس کے جانداروں کے درمیان جذباتی رابطے سے متعلق اثرات پر کم توجہ دی گئی ہے۔
Load Next Story