لائیو پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے برازیلی گلوکار ہلاک

35 سالہ گلوکار نے اسٹیج پر رکھے ہوئے پنکھے کو ہاتھ لگایا جس سے انہیں زوردار کرنٹ لگا تھا، پولیس

فوٹو : انٹرنیٹ

برازیلی گلوکار آئرس ساساکی کی لائیو فارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے جان چلی گئی۔

عالمی میڈیا ذرائع کے مطابق 35 سالہ گلوکار نے اسٹیج پر رکھے ہوئے پنکھے کو ہاتھ لگایا جس سے انہیں زوردار کرنٹ لگا تھا۔


پولیس کے مطابق اسٹیج پر پنکھا موجود ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار آئرس ساساکی کی 11 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔
Load Next Story