کراچی بحریہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک الیکٹرک بس کے نئے روٹ کا آغاز

نئے روٹ سے بحریہ ٹاؤن، دنبہ گوٹھ، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، عائشہ منزل، لالو کھیت اور تین ہٹی کے عوام مستفید ہو سکیں گے

ااراکین صوبائی اسمبلی نے نئے روٹ کا افتتاح کردیا—فوٹو: اسکرین گریب

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں ماحول دوست الیکٹرک بس کے ایک اور روٹ کا آغاز کردیا گیا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بحریہ ٹاؤن تا نمائش چورنگی تک الیکٹرک بس کے نئے روٹ EV-4 کا افتتاح کردیا۔

کراچی میں الیکٹرک بس کے نئے روٹ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے اراکین صوبائی اسمبلی راجا عبدالرزاق، ساجد جوکھیو اور بحریہ ٹاؤن کے اسیس جی ایم بریگیڈیئر خالد محمود نے بحریہ ٹاؤن میں الیکٹرک بس کے نئے روٹ کا افتتاح کیا۔

حکام کے مطابق شہر قائد میں شروع ہونے والے 55 کلومیٹر طویل نئے روٹ ای وی-4 پر 12 الیکٹرک بسیں چلیں گی۔


نئے روٹ سے بحریہ ٹاؤن، دنبہ گوٹھ، گلشن معمار، سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر، عائشہ منزل، لالو کھیت اور تین ہٹی کے عوام مستفید ہو سکیں گے۔

الیکٹرک بسں کے نئے روٹ سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور شہریوں کو روزگار کی تلاش میں آسانی ہوگی اور لوگوں کے سفری اخراجات اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کے حکام نے بتایا کہ شہریوں کو بہترین، سستی اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید بسیں خریدی جائیں گے اور نئے روٹس متعارف کروائے جائیں گے۔
Load Next Story