انسانی جسم میں موجود شوگرسے گنج پن کا علاج ممکن

یہ کیمیکل بال گرجانے کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات جتنا ہی مؤثر ہے، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی جسم میں قدرتی طور پر پائی جانے والی شوگر گنج پن کا علاج کر سکتی ہے۔ یہ شوگر بال گرجانے کا علاج کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات جتنی ہی مؤثر ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے کو چوہوں میں بال اگانے کے لیے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا چکا ہے۔

یونیورسٹی آف شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کو اپنے پاکستان میں موجود ساتھیوں کے ساتھ کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ 2-ڈی آکسی-ڈی-رائبوز (2dDR) نامی قدرتی شوگر کی تھوڑی مقدار کے لگائے جانے سے چوہوں میں بال دوبارہ اُگ آئے۔


محققین کی ٹیم کے مطابق یہ شوگر جانوروں اور انسانوں میں متعدد حیاتیاتی افعال میں 'بنیادی' کردار ادا کرتی ہے۔

گزشتہ آٹھ سالوں سے یہ سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ یہ شوگر کس طرح خون کی نئی شریانوں کو تشکیل دے کر زخموں کو بھرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

دورانِ تحقیق ٹیم نے دیکھا کہ بھرتے ہوئے زخموں کے گرد موجود بال ان زخموں کے مقابلے میں جہاں یہ شوگر نہیں لگائی گئی تھی، زیادہ تیزی سے بڑھے۔
Load Next Story