بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی جانب سے خودکشی کی کوشش کا انکشاف

میں رات میں پانی پینے اٹھا تو شامی 19 منزلہ فلیٹ کی بالکونی پر تناؤ میں کھڑا تھا، دوست

(فوٹو: کرک انفو)

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ محمد شامی ایک رات اپارٹمنٹ کی 19 ویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے والے تھے۔

واضح رہے کہ محمد شامی اپنی نجی زندگی میں مختلف مسائل کا شکار رہے ہیں، مارچ 2018 میں انکی اہلیہ حسین جہاں نے کرکٹر پر گھریلو تشدد اور بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے طلاق لے لی تھی۔

بعدازاں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد اُن پر میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا گیا جبکہ انکی مذہبی شناخت سے متعلق بھی نازیبا باتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: انضمام سے بدتمیزی؛ باسط علی نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

محمد شامی کے دوست امیش کمار نے پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ محمد شامی اس عرصے کے دوران صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر بالکل ٹوٹ گئے تھا۔

امیش کمار کا کہنا تھا کہ شامی میرے ساتھ میرے گھر میں رہتا تھا، وہ اپنے مسائل کی وجہ سے پریشان تھا لیکن جب پاکستان کے ساتھ فکسنگ کا الزام لگا تو وہ بکھر گیا۔


انہوں نے بتایا کہ محمد شامی نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کرسکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکہ دینے کا الزام برداشت نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں: "بال ٹیمپرنگ؛ چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان آیا تو بتاؤں گا کیسے ریورس سوئنگ ہوتا ہے"

امیش کمار نے بتایا کہ ایک رات صبح تقریباً 4 بجے کا وقت تھا جب میں پانی پینے کے لیے اٹھا، میں کچن کی طرف جا رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ وہ 19 منزلہ فلیٹ کی بالکونی میں کھڑا تھا جس میں ہم رہ رہے تھے، میں سمجھ گیا کہ شامی کے کیرئیر کی وہ رات سب سے لمبی تھی، اس رات وہ کچھ سخت کرنا چاہتا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

امیش نے بتایا کہ ایک روز مجھے شامی کا فون آیا کہ اسے میچ فکسنگ الزامات سے کلین چٹ مل گئی ہے اس روز شامی ایسے خوش تھا جیسے کوئی ورلڈ کپ جیت گیا ہو۔

اس واقعے کے بعد شامی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ریکارڈ ساز کارکردگی کے ساتھ اپنے مداحوں کی محبت واپس حاصل کی۔ فاسٹ بولرز نے سات اننگز میں 24 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ثابت ہوئے تھے۔
Load Next Story