لاہور مال گاڑی کے حادثے میں 6 افراد شدید زخمی
واقعے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک میں کوئی تعطل نہیں آیا، چیف ایگزیکٹو افسر نے انکوائری کا حکم دے دیا
گڑھی شاھو انڈیا پھاٹک پر مال گاڑی کے حادثے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مال گاڑی کیلئے گیٹ بند تھا، گاڑی کے گزرنے پر جب گارڈ نے گیٹ عام ٹریفک کیلئے کھولا تو مال گاڑی ریورس آگئی جس کی زد میں آکر راہ گیر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی تعداد 6 بتائی جاتی ہے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکار طبی امداد دینے میں مصروف ہیں۔
ڈی ایس لاہور کی سربراہی میں ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، ریلوے کا طبی عملہ بھی مسافروں کی دیکھ بھال کیلیے موقع پر موجود ہے۔
چیف ایگزیکٹو افسر نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، واقعے کی وجہ سے ریلوے ٹریفک میں کوئی تعطل نہیں آیا۔