کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 عمان نے نمیبیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

عمان نے 197 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا

(فوٹو: فائل)

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 میں عمان نے نمیبیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈنڈی میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 17 ویں میچ میں عمان نے 197 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔

عمان کی جانب سے کپتان عاقب الیاس 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ خالد کائل 43، پراتِک اٹھاوالے 18 اور زیشان مقصود 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کشپ پرجاپتی اور آیان خان کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

شعیب خان 26 اور فیاض بٹ 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔


نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2، تینجنی لنگامینی اور بین شکونگو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل عمان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔

نمیبیا کی جانب سے ملان کروگر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جے جے اسمٹ 41، مائیکل وین لنجن 40، جین فرائلنک 12، کپتان جرہرڈ ایریسمس 8، جے پی کوٹزے 5، لو-ہانڈرے لورنس 4، برنرڈ شولٹز 3 اور جیک بریسل 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹینجنی لنگامینی 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

عمان کی جانب سے بلال خان نے 3، فیاض بٹ نے 2، جبکہ کلیم اللہ، جے اوڈیڈرا اور شعیب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }